پون کلیان کی چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے آج بنگلورو میں چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا سے ملاقات کی۔ دونوں ریاستوں کے درمیان زیر التواء مختلف مسائل پر گفتگو کی گئی۔ جنگلاتی اراضی اور جانوروں کے تحفظ پر چیف منسٹر کرناٹک سے بات کی ۔ اس موقع پر کرناٹک بائیو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدرنشین بھی موجود تھے۔ پون کلیان نے آندھرا پردیش حکومت کی اسکیمات سے واقف کرایا۔ پون کلیان نے کرناٹک کے وزیر جنگلات بی ایشور کھنڈرے سے ملاقات کی اور ہاتھیوں کے تحفظ پر دونوں ریاستوں کی مشترکہ مساعی پر بات کی۔ حکومت کی تشکیل کے بعد پون کلیان پہلی مرتبہ کرناٹک کے دورہ پر روانہ ہوئے۔1