پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   


نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کو بھی مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب چل رہی ہیں۔بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ آج 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 91.90 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 85.49 ڈالر فی بیرل پر رہا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔