پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 33ویں دن بھی مستحکم رہیں

   

نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مقامی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 33ویں دن مستحکم رہیں۔تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔