حیدرآباد : /21 اکٹوبر (سیاست نیوز) بہادر پورہ میں انڈین آئیل پٹرول پمپ پر بندوق سے دھمکاکر وہاں کے اسٹاف پر حملہ کرنے والے 2 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر بہادر پورہ پولیس اسٹیشن اے سدھاکر نے بتایا کہ /17 اکٹوبر کو انجن باؤلی ، فلک نما کے ساکن محمد افتخار احمد اور اس کے ساتھی محمد یوسف عرف ناگیش ساکن نٹراج نگر جھرہ جو بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے نے 500 روپئے کا پٹرول موٹر سائیکل میں بھروانے کے بعد پیسے دینے سے گریز کرتے ہوئے پٹرول پمپ عملہ سے بحث و تکرار کی تھی ۔ مذکورہ افراد نے اپنے ایک اور ساتھی سید سلیمان کے ساتھ مل کر پٹرول پمپ پر ہنگامہ آرائی کی جبکہ محمد افتخار نے نقلی بندوق کی نوک پر وہاں کے عملہ کو دھمکایا اور بعد ازاں ان پر حملہ بھی کردیا ۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوا اور پولیس بہادر پورہ نے اس سلسلہ میں ملزمین کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد افتخار کیاب ڈرائیور ہے اور وہ اکثر جبراً وصولی کے واقعات میں ملوث ہے ۔ وہ سابق میں بھی حیدرآباد و سائبر آباد علاقوں میں جبراً وصولی کے واقعات میں ملوث ہے جس کے نتیجہ میں اسے سال 2015 ء میں پی ڈی ایکٹ لاگوکرتے ہوئے جیل بھیجا گیا تھا ۔ ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے دو خنجر ، ایک نقلی پستول اور جرم میں استعمال کئے جانے والے دو گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گی