مشرا جوریاستی حکومت کے ترجمان ہیں نے یہ بھی کہاکہ پدکون جے این یو میں دیکھی گئی ہے اس لئے وہ ’تکڑے تکڑے گینگ‘ کی حمایتی ہیں۔
بھوپال۔مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشترا نے چہارشنبہ کے روز فلم ”پٹھان“ کے ایک گانے میں اداکارہ دپیکا پدکون کے لباس پر اعتراض جتایاہے او رکہاکہ اس فلم کے بعض مناظر میں درستگی نہیں لائی گئی تو حکومت سمجھ جائے گی کہ اس کو کیاکرنا ہے۔
مشرا جوریاستی حکومت کے ترجمان ہیں نے یہ بھی کہاکہ پدکون جے این یو میں دیکھی گئی ہے اس لئے وہ ’تکڑے تکڑے گینگ‘ کی حمایتی ہیں۔حال ہی میں شاہ رخ خان اور دپیکا پدکون پر مشتمل ایک گانا ”بے شرم رنگ“ ریلیز کئے جانے کے بعد مشرا کا یہ بیان سامنے آیاہے۔
انہوں نے کہاکہ گانے میں نظر آنے والے ملبوسات بنیادی طور پر ”بہت ہی قابل اعتراض“ ہیں اور واضح طور پر نظر آتا ہے کہ یہ گانا”آلودہ ذہنیت“ کے ساتھ فلمایاگیاہے۔
ضلع اندور کے مہاؤ میں رپورٹرس کو مشرا نے بتایاکہ”میں درخواست کرتاہوں کہ ان مناظر میں اس(دپیکا پدکون کے) کے کپڑے (گانے میں) درست کرلیں‘ ورنہ مدھیہ پردیش میں اس فلم کو اجازت نہیں ہے یا پھر ایک سوال پرغور کیاجائے گا“۔
اسی سانس میں انہوں نے الزام لگایاکہ ”پدکون تکڑے تکڑے گینگ کی ایک حمایتی ہیں کیونکہ جے این یو میں وہ دیکھائی دے تھیں“۔ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی اکثر جے این یو میں ہونے والے لڑائی کے بعد2016میں دہلی میں ہونے والے احتجاج کے لئے ”تکڑے تکڑے گینگ“ لفظ کا استعمال کرتی ہے۔
’پٹھان‘ ایک ہندی تھریلر فلم ہے جس کی ریلیز25جنوری2023کو مقرر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رامائن کی کہانی پر بنی بالی ووڈ فلم ’ادی پرش‘ کو اکٹوبر میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے سینئر لیڈر مشرا نے وارننگ دی او رکہاتھا کہ اگر فلم میں سے ہندو مذہبی شخصیتوں کو جس غلط انداز میں پیش کیاگیاہے اگر وہ مناظر نہیں نکالے گئے تو قانون کاروائی کریں گے۔
ایک ناراضگی کے منظرعام پر آنے کے بعد اسی سال جولائی میں انہوں نے فلم میکر لینا منی میکالائی کی ایک دستاویزی فلم ’کالی‘ کے متنازعہ پوسٹر پر ایک ایف ائی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی