پڈوچیری: تقریبا دیڑھ ماہ کے طویل لاک بعد جنوبی ہند کی چھوٹی ریاست مانی جانے والی پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ نے صنعتوں اور دکانات کے کھول دینے کی اجازت دے دی ہے۔خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پڈوچیری کے چیف منسٹر ویلو نارائن سامی نے اتوار کے روز ریاستی کابینہ کے اجلاس میں اعلان کیا کہ پیر کے دن سے ریاست کی تمام صنعتیں اور دکانات کو کھولدینے کی اجازت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ صنعتوں اور دکانات کے اوقات صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران سماجی فاصلہ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والو ں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان اوقات کے درمیان ریسٹورینٹس بھی کھول دئے جائیں گے جن میں صرف پارسل کی سہولت رہے گی۔ تاہم کابینہ کے اس اجلاس میں شراب کی دکانات کے تعلق سے کچھ کہا گیا۔