پاکستان کی عمران خان حکومت نے کہا کہ وہ ابھی مشرقی ہوائی علاقے نہیں کھولے گا۔ اس کے چلتے ہندستان سے جانے یا یہاں آنے والی پروازیں پاکستان کے راستے سے ہوکر نہیں جارہی ہیں۔ ہوائی اڑانوں کو طویل راستہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔ اب اس ہوائی راستے کو کھولنے کیلئے پاکستان نے ایک شرط رکھی ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اگرہندستان یہ دعویِٰ کرے کہ وہ بالاکوٹ جیسی ایئر اسٹرائک نہیں دوہرائے گا تو وہ اپنا ہوائی علاقہ کھولے گا۔
انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یہ پابندی 28 جون تک کیلئے بڑھادی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ پاکستان اس وقت تک ہوائی علاقے نہیں کھولے گاجب تک کہ وہ بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کو دوہرائے گا نہیں۔
واضح ہو کہ پاکستان نے 26 فروری کو تب اپنے ہوائی علاقے کو بند کر دیا تھا جب ہندستان نے بالاکوٹ میں واقع جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں پر ایئر اسٹرائک کرکے پلوامہ حملے کا بدلہ لیا تھا۔ ایئر اسٹرائک سے 12 دن پہلے 14 پاکستان کی دہشت گردانہ ےتنظیم جیش محمد نے جموں۔کشمیر کےپلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملہ کیا تھا۔ 14 فروری کو ہوئے اس حملے میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔