لیموں: لیموں ذائقہ بخش پھل ہے جو ہر کھانے کا لازمی جزو ہوتا ہے۔یہ ہاضم ہے ۔ قے اور متلی میں لیموں کاٹ کر تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ چھڑک کر چٹائیں، لیمن جوس، گلاب کا عرق ہم وزن میں ایک چمچ گلیسرین یا شہد ملا کر لگانے سے کیل اور مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔لیموں کی سکنجبین پینے سے گرمی دور ہوتی ہے۔ڈی ہائیڈریشن کنٹرول ہو جاتی ہے۔ بخار کم ہوتا ہے۔الٹیاں ختم ہوتی ہیں۔پیٹ کے افعال درست رہتے ہیں۔دانتوں کی بیماری، پائیوریا یا ماسخورہ میں عرق گلاب میں رس ملا کر پلائیں۔ملیریا میں لیموں کی سکنجبین دیں۔عرق میں بیسن ملا کر چہرے پر لگانے سے داغ دور ہوتے ہیں۔دمہ میں لیمن جوس دن میں تین بار پلائیں۔جگر و تلی کے امراض میں بہت فائدہ مند ہے۔یرقان میں سکنجبین بار بار پلائیں۔سر درد ہو تو قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پلائیں، نزلہ زکام میں لیموں کے گرم گودے میں شہد ملا کر کھلائیں۔موٹاپا دور کرنے کیلئے روزانہ نہار منہ لیمن گراس قہوہ میں ایک لیموں نچوڑ لیں۔