پہلو خان ہجومی تشدد واقعہ،جانچ میں پولیس کی لاپرواہی، قصداً اصل ملزمین کو بچایا گیا۔

,

   

جئے پور: راجستھان کے پہلو خان ہجومی تشدد معاملہ میں تحقیقات ٹیم ایس آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرلی ہے۔اس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں اس سے پولیس کی لاپرواہی سامنے آتی ہے۔ پولیس نے اصل ملزمین کے نامو ں کو تفتیش کے دوران ہی چھوڑ دیا تھا او رنئے نامو ں کوشامل کرلئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام ملزمین بری ہوگئے۔ ایس آئی ٹیم اس معاملہ میں رپورٹ تیار کرنے میں لگ گئی ہے۔

ریاست کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹرجنرل قانون بی ایل سونی نے بتایا کہ رپورٹ جلد ہی حکومت کے حوالہ کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں کئی طرح کی خامیاں نظر آرہی تھی۔ ایس آئی ٹی نے ثبوتوں کی بنیاد پر پہلو خان سے مارپیٹ کرنے والے اصل مجرموں کی شناخت کرلی ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانچ میں پتہ چلا کہ پولیس نے اس وقت کی حکومت کی ہدایت پر چھ اصل ملزمین کو چھوڑدیا تھا او ر ان کی جگہ دوسرے لوگوں کو گرفتا رکرلیا۔

الوار پولیس نے جن بے قصور لوگوں کو پکڑا تھا وہ گذشتہ دنوں کورٹ سے بری ہوگئے۔ ایس آئی ٹی عہدیدار نے بتایا کہ یہ معاملہ مکمل طو رپر انجام تک پہنچنے والا تھا لیکن تفتیش کے دوران اتنی لاپرواہی برتی گئی ہے کہ تمام ملزمین آزاد ہوگئے۔