برسبین۔ ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج نے 73رن دیکر پانچ وکٹیں لینے کے بعد گبا میدان پر کھیلے گئے ٹسٹ میاچ میں ہندوستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے جس نے ایک ہی ٹسٹ میں پانچ وکٹیں لی ہیں۔
اس کامیابی پر اپنی سونچ ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ”سب سے پہلے میں ہندوستان کے لئے کھیلنے کا موقع ملنے پر اللہ کا شکرادا کرتاہوں۔
میرے والد کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا کھیلے او رساری دنیااس کا کھیل دیکھے۔ امید ہے وہ جہاں پر بھی ہوں گے یہ دیکھ رہے ہیں۔ وہ بہت خوش ہوتے تھے۔
ان کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں نے آج پانچ وکٹ لئے ہیں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اس کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”مجھے کافی خوش ہے کہ میں نے پانچ وکٹ لئے ہیں۔
حالات بہت مشکل تھے والد کا انتقال ہوگیاتھا۔ میں نے گھر پر بات کی میری والدہ نے میری حوصلہ افزائی کی۔ اس سے کافی مضبوطی ملی۔
ان کی مدد سے میں ذہنی طور پر مضبوط ہوا۔ میں سمجھتاہوں جو میرے والد کی خواہش تھی میں نے اس کو پورا کیاہے“
فیفر کے ساتھ ہندوستانیوں میں محمد سراج کی شمولیت پر مشتمل فہرست
پیر کے روز گبا ٹسٹ میاچ میں سراج نے فیفر کے ساتھ ہندوستانیوں کے فہرست میں شامل ہوئے
ایرپلی پرسنا 1968میں 6/104
بشن سنگھ بیدی 1977میں 5/57
مدن لال 1977میں 5/72.
ظہیر خان2003میں 5/95
محمد سراج 2021میں 5/73
درایں اثنامحمد سراج کا نام موجودہ ٹسٹ سیریز میں وکٹ لینے والوں میں سرفہرست آگیاہے
محمد سراج 3ٹسٹ میاچ13وکٹیں
روی چندران اشوین 3ٹسٹ میاچ12وکٹیں
رویندر جڈیجہ2ٹسٹ7وکٹیں
شرادل ٹھاکر1ٹسٹ 7وکٹیں
درایں اثناء بی سی سی ائی نے لکھا کہ”برارڈر گاؤسکر ٹسٹ سیریز سے قبل سراج کے والد کا انتقال ہوگیا۔
انہوں نے پھر خود سے ایک وعدہ کیا۔ آج انہو ں نے پورا کیا۔ ہم سب کو تم پر سراج بہت فخر ہے“
اس ٹسٹ میاچ میں جیت کے ساتھ ہندوستان نے مذکورہ سیریز پر اپنا قبضہ جمالیاہے