ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے یکم اپریل سے پیاز پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اجیت پوار نے اتوار کو جاری اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مہاراشٹر کے پیاز کے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس سے ریاست کے لاکھوں پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کو راحت ملے گی۔اجیت پوار نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور پوری مرکزی کابینہ بشمول وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امیت شاہ، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا۔ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہاکہمرکزی حکومت کا یہ فیصلہ ریاست کے کسانوں کے لیے بہت اہم ہے ۔