پیرو میں برڈ فلو سے ہزاروں پرندے اور سمندری جانور تلف

   

لیما : پیرو کو اپنے زیر اثر لینے والی برد فلو کی وبا سے پرندوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سمندری شیر بھی تلف ہو گئے ہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں اسٹیٹ پروٹیکٹڈ نیشنل ایریاز سروس (SERNANP) نے اعلان کیا ہیکہ برڈ فلو، جسے H5N1 بھی کہا جاتا ہے، ملک میں بڑی تعداد میں جانوروں میں پھیل چکا ہے۔پرندوں میں وبا کا پہلا کیس سامنے آنے والے نومبر 2022 کے آخر سے 63 ہزار پرندے تلف ہو چکے ہیں، یہ اموات دیگر جانوروں میں بھی پیش آرہی ہیں۔