حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ یوتھ کانگریس کمیٹی کے انتخابات میں پیر منیر احمد جابر نے 3410 ووٹ حاصل کرتے ہوئے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ۔ اس سے قبل وہ اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ صدر کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی بعد میں ریاستی یوتھ کانگریس کمیٹی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ حال ہی میں منعقدہ ریاستی یوتھ کانگریس کمیٹی کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اسٹیٹ یوتھ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیر منیر احمد جابر صدر جمعیت العلماء تلنگانہ آندھرا پردیش حافظ پیر شبیر احمد سابق رکن قانون ساز کونسل کے فرزند ہیں ۔۔ 2