پیگاسس کے ذریعہ میرا فون ہیک کرلیا گیا : التجا مفتی

   

سرینگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی دختر اور ان کی میڈیا مشیر التجا مفتی نے آج الزام عائد کیا کہ ان کا فون پیگاسس اسپائی ویر کے ذریعہ ہیک کیاگیا ہے۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایپل سے الرٹ آیا ہیکہ میرا فون پیگاسس کے ذریعہ ہیک ہوا ہے جسے خریدنے کی بات حکومت ہند نے مانی ہے۔یہ اسپائی ویر حکومت کے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کیلئے بطور ہتھیار استعمال ہورہاہے۔التجا مفتی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی ان خاتون رہنماؤں کی جاسوسی کررہی ہے جو اس کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتیں۔ بی جے پی بے شرمی سے جاسوسی کررہی ہے کیونکہ یہ خواتین اس کی مرضی کے مطابق نہیں چلتیں۔اسرائیلی سائبر سیکیوریٹی کمپنی این ایس او گروپ کا اسپائی ویر پیگاسس موبائیل فونس کو واٹس ایپ پر صرف ایک مسڈ کال کے ذریعہ کنٹرول کرلیتا ہے۔