پی ایف ائی‘ ممبرس کے خلاف یواے پی اے کے تحت تازہ مقدمات

,

   

حال ہی میں شاہین باغ میں تین دفاتر کو دہلی پولیس نے لفٹنٹ گورنر دہلی کی ہدایت پر مہربند کردیاگیاہے۔
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے خلاف یواے پی اے کی دفعات کے تحت تازہ معاملات درج کئے ہیں۔

جانکاری کے مطابق جمعرات کے روز شاہن باغ کے ساوتھ ایسٹ دہلی پولیس اسٹیشن میں ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔حال ہی میں شاہین باغ میں تین دفاتر کو دہلی پولیس نے لفٹنٹ گورنر دہلی کی ہدایت پر مہربند کردیاگیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ائی نے مقامی مسلم کمیونٹی کے اندر شاہین باغ میں اپنی گہری جڑیں بنالی ہیں۔مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”شروع سے ان کے تعلقات مقامی منچلے نوجوان سے رہے ہیں۔ یہاں پر انہوں نے ممبرس بھی بنائے۔

ابتداء میں ان کا شاہین باغ میں ایک دفتر تھا۔ بعد میں انہوں نے دو مزید دفاتر کھول لئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے یہاں پر اپنا میدان تیار کیاہے“۔

انفارمیشن کے مطابق لفٹنٹ گورنر دہلی ونئے کمارسکسینہ نے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے بدنام پی ایف ائی کے شاہین باغ میں تین دفاتر کو مہر بند کرنے کی بات کہی تھی۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”یہاں پر پی ایف ائی کے تین دفاتر ایف /30بی گروانڈ فلور زائد اپارٹمنٹ‘ این /44اے ہلال ہاوز گروانڈ فلور عبدالفضل انکلیو زامیا اور بی 27/2تہاری منزل زامیا تھے۔

ان تینوں مقامات میں پی ایف ائی مبینہ غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیاکرتے تھے تاکہ مخالف قوم چیزوں کو انجام دے سکیں۔ اب ہم نے انہیں مہر بند کردیاہے“۔

پی ایف ائی ممبران سے تفتیش پر یہ بات سامنے ائی ہے کہ پی ایف ائی مسلم نوجوانوں خاص طورسے غریب اورمتواسط طبقے کے لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکی ہندوتوا مخالف نظریہ کے ساتھ انہیں تربیت دینے کاکام کرتی تھی۔