چارمینار کے قریب قتل کی واردات سے سنسنی

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) چارمینار کے قریب منگل کی شب پیش آئے سنسنی خیز قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ روی عرف پیٹر روی اپنے مکان میں موجود تھا کہ دو نامعلوم افراد نے وہاں پہونچ کر اسے بحث و تکرار کی اور بعد ازاں اس پر حملہ کرکے قتل کردیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کیا اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون عنبرکشورجھا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو یہ معلوم ہوا ہے کہ مقتول پیٹر روی نے بعض افراد سے کچھ رقم حاصل کی تھی اور اس رقم کو لوٹانے سے وہ انکار کررہا تھا ۔ اس واردات میں ملوث دونوں خاطیوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT