چاند قتل کیس کا اصل ملزم گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /26 جون ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس نے چاند قتل کیس میں ملوث عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق پرانی دشمنی اور اپنے سسرالی رشتہ داروں پر خوف ظاہر کرنے کیلئے چاند کا قتل کیا گیا ۔ مقتول قاتل کی بیوی کا مامو ںبتایا جاتا ہے ۔ عبدالرحمن کی بیوی نورجہاں کی خرابی صحت کے سبب موت واقع ہوگئی تھی اور یہ لوگ ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے ۔ عبدالرحمن کے سسرالی رشتہ داروں نے اس کے بچوں کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تھا اور ان سے ملاقات کا بھی موقع نہیں دیتے تھے اور ایک مرتبہ اس شخص کو بے عزت بھی کیا گیا ۔ نارسنگی پولیس نے یہ بات بتائی اور بتایا کہ عبدالرحمن نے اس دن سے سسرالی رشتہ داروں کو سبق سکھانے کی ٹھان لی تھی اور موقع کے انتظار میں تھا جس نے کل اس کے ماموں خسر کا قتل کردیا ۔