چدمبرم کے بیٹے کا اپولو ہاسپٹل میں آپریشن

   

چنئی۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کارتی چدمبرم کا ہفتہ کو یہاں اپولو اسپتال میں ایک پھوڑے کے علاج کے لیے ایک معمولی سا آپریشن کیا گیا۔ میڈیکل بلیٹن میں اسپتال کے میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے وینکٹسالم نے کہا کہ کارتی کا آج صبح ایک پھوڑے کے علاج کے لیے آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا اور انہیں آج شام اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔