چراغ نے برلا سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی

   

نئی دہلی: لوک جن شکٹی پارٹی (ایل جے پی) کے رہنما چراغ پاسوان نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے پشوپتی کمار پارس کو پارلیمانی پارٹی کا سربراہ بنانے کے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کی تجویز کو منظوری دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور انھیں (پاسوان کو) پارلیمانی پارٹی کا رہنما مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔ پاسوان نے برلا کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کرتا ہے ۔