چلکل گوڑہ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

   

7 افراد بشمول آرگنائزر گرفتار، ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /10 فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے چلکل گوڑہ علاقہ میں قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 افراد بشمول ایک آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ ہنری جو پیشہ سے خانگی سکیورٹی گارڈ ہے چلکل گوڑہ سکندرآباد میں واقع ایک مکان میں قماربازی کا اڈہ چلانا شروع کیا ۔ اس کیلئے ہنری نے دیوداس ، ناظم ، شیخ احمد علی ، ڈی ناگیش ، سید احمد اور کمار سوامی کو بھی طلب کیا تھا اور وہ قمار بازی میں ملوث تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 26 ہزار نقد رقم ، 5 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے چلکل گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ اسی قسم کے ایک اور کارروائی میں رچہ کونڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے رامنتاپور علاقہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 1 لاکھ 18 ہزار نقد رقم اور 6 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں ۔