چمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

   

کراچی ۔ چمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں مشکل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہو رہی، چمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا، اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔