حیدرآباد29اکتوبر (یو این آئی) اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں راجمنڈری جیل میں محروس تلگودیشم سربراہ و اے پی کے سابق چیف منسٹر چندرابابونائیڈو کو بینائی کا مسئلہ درپیش ہے ۔سرکاری اسپتال کے ماہر امراض چشم نے تصدیق کی کہ انہیں دائیں آنکھ میں موتیا بند کی سرجری کی ضرورت ہے ۔ سرکاری اسپتال کے سیول سرجن ماہر بی سرینواس راؤ نے چندرا بابو کا معائنہ کیا اور جیل حکام کو رپورٹ دی۔ چندرا بابو نے کہا کہ ان کی دائیں آنکھ میں موتیا ہے اور اسے سرجری کی ضرورت ہے ۔ حیدرآباد میں ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے حالیہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ چندرابابو کو اپنی دائیں آنکھ میں موتیا بند کا آپریشن کرانا چاہیے تاکہ ان کی بینائی کے مسئلے کو درست کیا جاسکے ۔ چندرابابو نے 2016 میں گلوکوما نامی آنکھ کے مسئلے کا لیزر علاج کروایا تھا اور اس سال 21 جون کو ان کی بائیں آنکھ میں موتیا کی سرجری ہوئی تھی۔