حیدرآباد2نومبر ( یواین آئی ) اے پی کے سابق چیف منسٹر وتلگودیشم صدر چندرابابونائیڈو طبی معائنہ کیلئے شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل پہنچے ۔دو دن پہلے ریاستی ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظورکی تھی جس کے بعد وہ کل اپنے مکان پہنچے تھے ۔ چندرا بابوآج خانگی ہاسپٹل پہنچے جہاں ڈاکٹرس کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔چندرابابو کے مختلف طبی معائنے بھی کئے گئے ۔