حیدرآباد ۔30۔اکتوبر (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو کی اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کردیا ہے ۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ میں آج اس مسئلہ پر سماعت ہوئی ۔ لنچ کے وقفہ کے بعد چندرا بابو نائیڈو کے وکلاء نے ضمانت کی منظوری کیلئے درخواست کی۔ سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوترا نے دلائل پیش کئے ۔ سی آئی ڈی کی جانب سے سینئر وکلاء نے ضمانت کی مخالفت کی ۔ مباحث کی تکمیل کے بعد فاضل جج نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ وہ منگل کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ چندرا بابو نائیڈو کے وکلاء نے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے تاکہ چندرا بابو نائیڈو کی صحت خراب ہونے سے بچایا جائے ۔ ہاسپٹل میں نائیڈو کی صحت کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔