چندرا بابو نائیڈو کے قافلہ پر سنگباری ،چیف سیکوریٹی آفیسر زخمی

   


حیدرآباد ۔4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) صدر قومی تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو کے قافلہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے سنگباری کے واقعہ کے بعد آندھراپردیش کے نندی گاما میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو نندی گاما کے دورہ پر تھے کہ راستہ میں روڈ شو کے دوران نامعلوم افراد نے قافلہ پر سنگباری کی۔ اس واقعہ میں چندرا بابو نائیڈو کے چیف سیکوریٹی آفیسر مدھو بابو زخمی ہوگئے۔ انہیں ڈاکٹرس نے فوری طبی امداد پہنچائی اور خون کے بہاؤ کو روکا۔ چندرا بابو نائیڈو نے پولیس کی جانب سے نامناسب سیکوریٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے غنڈوں نے یہ حملہ کیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے انتباہ دیا کہ عوام اس طرح کی حرکتوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ر