چنچلگوڑہ جونیر کالج لکچررس کا جی بی ایچ ایس مغلپورہ 2 کا دورہ’ طلبہ سےملاقات ،جناب محمد جہانگیر اور ڈاکٹرصالحہ شاہین کا خطاب

   

حیدرآباد 15۔ فروری ( پریس نوٹ ) گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں طلباء طالبات کے زیادہ سے داخلوں کو یقینی بنانے اورمزید تعلیمی شعوربیدارکرنے کی غرض سے پرنسپل ڈاکٹر پی سیلما راجکماری کی ہدایت پر لکچررس ڈاکٹر صالحہ شاہین ،محترمہ ساجدہ بیگم ‘ محترمہ نکہت فاطمہ اور محترمہ قدسیہ مریم نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 ( چارمینارزون ) کا دورہ کیا انچارج جناب محمد جہانگیر نے ان لکچررس کی آمد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے خیرمقدم کیا اور طلباء وطالبات سے ملاقات کرائی جناب محمد جہانگیر نے وفد کو بتایا کہ گزیٹیڈ صدر معلمہ محترمہ موپیڈی اوما نے بطورخاص ایس ایس سی امتحان دینے والے طلباء وطالبات کو ہدایت دی ہے کہ وہ دل لگاکر پڑھیں اور اپنی کامیابی کے مقصد کو پورا کریں۔ دہم جماعت کی کلاس ٹیچر محترمہ مہر حبیب کے علاوہ تمام مضامین کے اساتذہ دہم جماعت کے ہمیشہ بہتر آنے والے نتائج کی طرح جاریہ سال کے نتائج سے متعلق بھی پْر امید ہیں۔ لکچررڈاکٹر صالحہ شاہین نے بتایا کہ چنچل گوڑہ کالج میں کشادہ جماعتوں کے ساتھ پْر فضاتعلیمی ماحول پایا جاتاہے ایچ ای سی (اردو میڈیم ) کے علاوہ بی پی سی ‘ ایم پی سی ‘ سی ای سی ( اردو اورانگلش میڈیم ) سے تعلیم حاصل کرنے کی بہتر سہولیات حاصل ہیں۔ ڈاکٹر صالحہ شاہین نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکیوں کو انٹر میڈیٹ کامیاب کرنے کے بعد اسی کالج کے احاطہ میں ڈگری کالج کی بھی سہولت حاصل ہے اس کے علاوہ طلباء وطالبات سنٹرل اور اسٹیٹ اسکالر شپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اردو اور انگریزی میڈیم میں تعلیم کی سہولت کے پیش نظر بڑی تعداد میں اولیائے طلباء اس کالج میں اپنے بچوں کو داخلہ دلانے کے لئے اولین ترجیح دیتے ہیں۔ محترمہ ساجدہ بیگم نے طلباء وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ دہم جماعت کے اپنے تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں۔ کامرس لکچرر محترمہ نکہت فاطمہ نے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ ایس ایس سی کے بعد بہر صورت تعلیم جاری رکھیں۔ محترمہ قدسیہ مریم نے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ ایس ایس سی امتحان کی اچھے سے تیاری کریں صرف پاسنگ مارکس سے ہم تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتے ہر مضمون میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے کو اپنامقصدبنائیں۔ جناب محمد حسام الدین نے چنچل گوڑہ جونیر کالج کے لکچررس کی آمد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے لکچررس نہ صرف از خود آکر طلباء وطالبات میں تعلیمی شعور بیدار کررہے ہیں۔