چور کی پٹائی،پھر کھانا کھلایا گیا

   

حیدرآباد17ستمبر(یواین آئی)گھر میں چوری کرنے سے پہنچے چور کوپکڑکر پٹائی کے بعد رحم دلی کا مظاہرہ کرکے اسے پُلی ہارا (ایک قسم کی غذا)کھلائی گئی۔یہ واقعہ نلگنڈہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایلا ریڈی گوڑہ میں ایک نوجوان چور جس کی شناخت گنیش کے طورپر کی گئی ہے ، چوری کی غرض سے مکان میں داخل ہواتاہم مقامی نوجوانوں نے اس چورکو پکڑلیا اوراس کی پٹائی کردی گئی۔ پٹائی کے دوران اس چور نے نوجوانوں سے کہا کہ اس کو بھوک لگی ہے جس پر ان نوجوانوں میں سے ایک نے اس کو پُلی ہاراکھلایا اوربعد ازاں اس کوپولیس کے حوالے کردیا۔اس چور کو پُلی ہاراکھلانے کی ویڈیوز بعض دیگر مقامی نوجوانوں نے لی جو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔