طلبہ میں آئی آئی ٹی کا تصور متعارف کرایا، تحریک آزادی و تلنگانہ میں نمایاں کردار رہا: چیف منسٹر
حیدرآباد، 20 نومبر ]سیاست نیوز[چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ممتاز ماہر تعلیم اور سابق رکن قانون ساز کونسل چکا رامیا کی پیدائش کا 100 سالہ جشن تلنگانہ کے عوام اور ریاست کے نظام تعلیم کے لیے ایک نہایت ہی شاندار اور قابل فخر موقع ہے۔ انہوں نے چکا رامیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک عظیم ماہر تعلیم اور سماجی کارکن کی حیثیت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور ان کی خدمات پر پورے تلنگانہ کو فخر محسوس کرنا چاہیے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ چکا رامیا نے نہ صرف ایک ماہر تعلیم کی حیثیت سے بلکہ قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر بھی اس علاقے پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔-2