چکن نوابی ہانڈی

   

اجزا :چکن بون لیس آدھا کلو،نمک حسبِ ذائقہ،لہسن پیسٹ ایک چمچہ ،ادرک پیسٹ ایک چمچہ ،لیموں کا رس 1½ کھانے کا چمچہ ،بادام، کاجو، پستہ کا پیسٹ تین چمچہ ،ہری مرچ دو عدد،دہی 50گرام ،لال مرچ پاوڈر ایک چمچہ ،گرم مسالہ پاوڈر ایک چمچہ، زیرہ پاوڈر چمچہ،دھنیا پاوڈر چمچہ ،پیازچوپ کی ہوئی 2½ کھانے کے چمچہ ،کریم تین کھانے کے چمچ ،ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے، مکھن ایک کھانے کا چمچ ،کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ ،کوئلہ ایک عدد۔
ترکیب: ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک، لہسن پیسٹ، ادرک پیسٹ، لیموں کا رس، بادام، کاجو اور پستہ کا پیسٹ، ہری مرچ، دہی، لال مرچ پاوڈر، گرم مسالہ پاوڈر، زیرہ پاوڈر اور دھنیا پاوڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک کڑھائی میں کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں پیاز اور تیار کی ہوئی چکن ڈال کر تین سے چار منٹ کیلئے دَم دے لیں اور پھر دو سے تین منٹ تک اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں کریم ڈا ل کر ہرے دھنیے کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔ اس میں مکھن ڈا ل کر دہکتا کوئلہ رکھیں اور پھر اس کے اوپر کھانے کا تیل یا مکھن ڈال کر ایک سے دومنٹ کا دَم دیں۔ لیجیے مزیدار چکن نوابی ہانڈی تیار ہے۔