حیدرآباد 15 فبروری ( سیاست نیوز ) برڈ فلو کی اطلاعات پر چکن کی فروخت میں بھاری کمی آئی ہے جس کے بعد پولٹری شاپس کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے برڈ فلو کی اطلاعات کے بعد ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور آندھرا پردیش سے پولٹری گاڑیوں کو تلنگانہ میں داخلہ بھی نہیںدیا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد ریاست بھر میںچکن کی فروخت میںکمی آئی ہے اور لوگ اس کے استعمال سے گریز کرنے لگے ہیں۔ یومیہ بھاری مقدار میں چکن فروخت کرنے والی دوکانیں بھی کم فروخت کا شکار ہیںجس کے نتیجہ میں پولٹری شاپس اور فارمس کے مالکین کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کینٹینس‘ اقامتی اسکولس اور دیگر مقامات پر بھی چکن کی طلب میں کمی آئی ہے اور لوگ دعوتوں و تقاریب میں بھی چکن کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں۔