چھتیس گڑھ :این آئی اے نکسل حامیوں کے مکانات پر چھاپے

   

رائے پور : قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھتیس گڑھ کے گڑیابند اور دھمتری اضلاع کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سیمرا، مین پور، کیرابہرہ، گھوراگاؤں سمیت کل 11 مشتبہ افراد کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔این آئی اے سے جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) دہشت گرد تنظیم کے مین پور۔نوپارہ ڈویژن کے حامی اور زمینی کارکن ہیں۔سال 2023 میں اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے بعد بڑے گوبرا میں پولنگ پارٹی پر دھماکہ کرکے حملہ کیا تھا جس میں آئی ٹی بی ٹی کا ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوا تھا۔ اس واقعہ میں نکسلیوں کا مین پور-نوپارہ ڈویژن سے تعلق ہونے کا شبہ ہے ۔این آئی اے نے چھتیس گڑھ میں پولنگ پارٹی پر حملہ کرنے والے 11 مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ہے ، جو دھمتری اور گڑیابند اضلاع میں واقع ہے ۔ ان مشتبہ افراد کے گھر سے تقریباً 1.5 لاکھ روپے نقد، آئی ای ڈی، نکسل لٹریچر اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔