اطلاعات کے مطابق نصف درجن سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
رائے پور: پیر، 20 مئی کو چھتیس گڑھ کے ایک جنگلاتی علاقے میں ایک پک اپ ٹرک، جس میں وہ سفر کر رہے تھے، گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق نصف درجن سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق، تقریباً 30 دیہاتی ضلع کاواردھا کے ایک جنگل سے ’تینڈو پتا‘ (تینڈو کے پتے) توڑ کر واپس لوٹ رہے تھے۔
پک اپ ٹرک جنگلاتی علاقے میں ایک وادی کو عبور کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھا اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اس واقعہ کو دیکھنے والے راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم تھوڑی دیر بعد موقع پر پہنچ گئی۔
اس المناک واقعے کے بارے میں مزید تصدیق کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کہا کہ ریاستی حکومت نے زخمیوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا ہے۔
“میری تعزیت ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اس کے ساتھ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے،‘‘ شرما نے کہا۔