دانتے واڑہ۔ عہدیداروں کا کہناہے کہ چہارشنبہ کے روز چھتیس گڑہ کے دانتے واڑہ ضلع میں ماؤسٹوں کے ایک دھماکے میں پولیس کے دس جوان اور ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے۔
ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ واقعہ ارنپور پولیس اسٹیشن حدود میں اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کا ضلع ریزرو گارڈ(ڈی آر جی)کی ایک ٹیم مخالف نکسلائٹ اپریشن انجام دے کر واپس لوٹ رہے تھے۔
درالحکومت رائے پور سے مذکورہ علاقہ 450کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
پولیس ذرائع نے کہاکہ ائی ای ڈی کا استعمال کرتے ہوئے ماؤسٹوں نے ایک چھوٹے گڈس ویان کو آڑادیا جس میں سکیورٹی جوان سفر کررہے تھے۔ مزیدتفصیلات کا انتظار ہے