حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع نرمل کے کنتلا منڈل میں واقع دو نے پلی جنگلاتی علاقہ میں ایک چیتا نے گائیوں کے قافلے پر حملہ کردیا۔ گولہ موڈو پداچیرو کے قریب میں گھنے جنگلات ہیں جہاں گائیوں کا ایک قافلہ چررہا تھا۔ جہاں ایک چیتے نے اچانک ان گائیوں پر حملہ کردیا۔ گائیوں کے چیخ و پکار پر چرواہے متحرک ہوگئے اور ان کے چیخ و پکار پر چیتا جھاڑیوں میں بھاگ گیا۔ چیتے کے اس حملے میں ایک سائینا کسان کی دو گائیں شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی مویشیوں کا وٹینری ڈاکٹر پرکاش نے علاج کیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدار چوکنا ہوگئے۔ انہوں نے جنگلاتی علاقہ کا دورہ کیا۔ چیتے کے گھومنے پھرنے کے پیش نظر جنگلاتی علاقہ سے متصل گاؤں کے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ ن