چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورۂ ویملواڑہ ، ترقیاتی کاموں کا آغاز

   

کے سی آر نے شہیدوں کے خاندانوں کو بھی دھوکہ دیا ۔ پانچسو کروڑ روپئے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص

ویملواڑہ،سرسلہ ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج پہلی بار ریاست کے مشہور مقدس مقام ویملواڑہ کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے 500 کروڑ روپئے سے زائد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ریونت ریڈی جو سب سے پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ویملواڑہ پہنچے، راجہ راجیشوری مندر کا دورہ کیا جہاں خصوصی پوجا کی ، اُس کے بعد مندر کے ترقیاتی کاموں راجنا سرسلہ ضلع ایس پی آفس کا عملی طور پر کاافتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے مڈ منیرو ریزروائر کے تحت متاثرہ افراد کو اندراماں اسکیم طور پر کے 4 ہزار 696 مکانات کی تعمیر کے لیے 235 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے اُسکی بھومی پوجا کی۔ ریونت ریڈی نے 26 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ ایس پی بلڈنگ اور ورکنگ ویمن ہاسٹل کی عمارت کا بھی افتتاح انجام دیا۔ چیف منسٹر اس دورے کے موقع پر روزگار معاش کے تلاش کے دوران خلیجی ممالک میں جاں بحق ہونے والوں کے 17 افراد کے لواحقین میں 85 لاکھ روپئے کا معاوضہ جو فی کس پانچ لاکھ روپئے تھا تقسیم کیا بعد ازاں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی ویملواڑہ کی قیادت میں منعقدہ عوامی جلسے کو مخاطب کیا اور کہا کہ کانگریس برسراقتدار آنے سے قبل پد یاترا کے دوران میں نے ویملواڑہ کے لوگوں سے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو وہ آپ کے علاقے کی ترقی میں مدد کرے گی، اسی لیے کانگریس حکومت نے آج اپنی بات برقرار رکھی ہے اور علاقے میں کروڑوں روپیہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لیے منظور کیا ۔ انہوں نے کے سی آر پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کے سی آر نے حلقے کو بالکلیہ طور پر نظر انداز کر دیا تھا ۔ کے سی آر نے نہ صرف شہیدوں کے خاندانوں، خواتین، بیروزگاروں بلکہ ویملواڑہ کے راجنا کو بھی دھوکہ دیا ۔ انھوں نے دس سال تک حکومت کرنے والے کے سی آر سے سوال کیا کہ انہوں نے ویملواڑہ میں کیا ترقی انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں کریم نگر ضلع نمبر ایک ہے اور کریم نگر ضلع کے لوگوں نے ملک پر حکمرانی کرنے کے لیے قائدین پیدا کیے ہیں۔ آپ کے ایم ایل اے آدی سرینواس میرے پاس کبھی نہیں آئے، انہوں نے راجنا ضلع سرسلہ کی ترقی کے لیے فنڈز مانگے اور ضلع میں پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کو کہا۔ انہوں نے آدی سرینواس کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے کوئی وزارتی عہدہ نہیں مانگا۔ اس موقع پر سی ایم ریونت ریڈی نے بتایا کہ خلیج میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔ کریم نگر ضلع انچارج و ڈپٹی چیف منسٹر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کیا آپ مشترکہ کریم نگر ضلع کے انچارج وزیر کے طور پر ویملواڑہ مندر میں آکر، بھگوان کا درشن کرنے اور مندر کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ویملواڑہ میں 1000 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی کام ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ریاست تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں چاول کی سب سے زیادہ فصل ہوتی ہے۔ گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی ویملواڑہ آدی سرینواس کی صدارت میں منعقدہ اس جلسہ سے ریاستی وزیر ریونیو کونڈا سریکھا، وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی، بی سی ٹرانسپورٹ منسٹر پونم پربھاکر، ریونیو منسٹر پونگولیٹی سرینواس ریڈی، وزیر زراعت تملا ناگیشور راؤ، وزیر صحت دامودرا راج نرسمہا، آئی ٹی انڈسٹریز کے وزیر سریدھر بابو، پی سی سی چیف مہیش کمار گوڑ نے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر کانگریس ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسل ارکان بشمول صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی موجودتھے ۔