چیف منسٹر ریونت ریڈی کو دورہ ورنگل پر دلتوں کے احتجاج کا سامنا

   

حیدرآباد 19 نومبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورۂ ورنگل کے موقع پر انہیں دلتوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔ چیف منسٹر جب شہدائے تلنگانہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے تھے ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاج کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ دلت عوام جو ’دلت بندھو‘ اسکیم کے احیاء اور اس کے تحت رقومات کی اجرائی کا مطالبہ کر رہے تھے کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری مداخلت کرکے کئی احتجاجیوں کو حراست میں لیا اور چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کیلئے راستہ صاف کردیا جبکہ احتجاجی چیف منسٹر کی موجودگی میں ان کے خلاف نعرۂ بازی کر رہے تھے ۔3