بھونگیر /6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر ضلع کلکٹر ہنومنتو راؤ نے بتایا کہ 8 نومبر کو تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر یادادری بھونگیر ضلع کا دورہ کریں گے۔ اس تعلق سے عہدیداروں کو چوکس رہنے اور انتظامات کو انجام دینے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران منگل کو منی میٹنگ ہال میں متعلقہ ضلعی سطح کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔پولیس، محکمہ ریونیو، محکمہ دیہی ترقی، آر اینڈ بی، ٹرانسپورٹ، بجلی، فائر، پنچایت، ایکسائز، فشریز ڈپارٹمنٹ، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، مشن بھگیرتا، ٹرانسپورٹ کمپنی، ڈی پی آر او، سیول سپلائی، محکمہ زراعت، ٹریفک اور دیگر محکموں کے افسران کے اجلاس میں شریک تھے اور انتظامات سے متعلق واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ مختلف محکمہ جات کے عہدیدار مکمل تال میل کے ساتھ انتظامات کو مکمل کریں۔اس پروگرام میں ضلع لوکل باڈیز کے ایڈیشنل کلکٹر گنگادھر، ڈسٹرکٹ ریونیو ایڈیشنل کلکٹر ویرا ریڈی، سی ای او شوبھا رانی، بھونگیر کے اے سی پی روی کرن ریڈی، ٹریفک اے سی پی پربھاکر ریڈی، یادادری دیوستھانم اے سی پی سیدولو، ڈی آر ڈی اے ناگی ریڈی اور متعلقہ افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔