حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا آج ایک مختصر شخصی دورہ پر حیدرآباد پہونچے ۔ وہ چنا جیئار سوامی کے یاگم میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہیں۔ بی جے پی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کرناٹک بی جے پی کے لیڈر کو گذشتہ ہفتہ ہی چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف دلایا گیا تھا ۔ وہ جمعہ کو ایک یاگم میں حصہ لیں گے اور پھر بنگلورو واپس ہوجائیں گے ۔ وہ رات میں آشرم ہی میں قیام کر رہے ہیں اور صبح یاگم میں حصہ لیں گے ۔