حیدرآباد ۔29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یکم اکتوبر کو ورنگل کا دورہ کریں گے ۔ ورنگل میں ایک خانگی ہاسپٹل کے افتتاح کے بعد چیف منسٹر ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ ورنگل کے ایک روزہ دورہ میں ضلع میں پارٹی کے استحکام اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ورنگل کے ٹی آر ایس قائدین نے اختلافات کی یکسوئی کے لئے کے سی آر ورنگل کا دورہ کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر 2 اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پر حیدرآباد میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کا خطاب اہمیت کا حامل رہے گا۔ قومی سیاسی پارٹی کے قیام سے متعلق کے سی آر اہم اعلان کرسکتے ہیں۔ر