چینائی ایرپورٹ پر خواتین کے قبضہ سے امریکی کرنسی برآمد

   

چینائی۔ چینائی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے کولمبو جانے والی تین خواتین کے قبضہ سے 34.76 لاکھ روپے کے امریکی ڈالر ضبط کیے گئے۔ کسٹم حکام نے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ کمشنر آف کسٹم چینائی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ تین خواتین مسافروں کو ایر انٹیلی جنس یونٹ کے عہدیداروں نے روکا اور تلاشی لینے پر ان کے قبضہ سے 100 ڈالر کے امریکی ڈالر چھپے ہوئے پائے گئے۔ غیر ملکی کرنسی کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضبط کی گئی۔