چینی صدر کو ڈکٹیٹر کہنے والے بائیڈن ان سے جلد ملاقات کیلئے پرامید

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو زور دے کر کہا ہے کہ وہ اب بھی چینی صدر ژی جن پنگ کو ایک ’’آمر‘‘ قرار دینے کے بعد ان سے ’’عنقریب‘‘ ملاقات کی امید رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے شی جن پنگ کو ’ڈکٹیٹر‘ قرار دینے پر چین نے جوبائیڈن کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔بائیڈن نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ “مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں کسی وقت صدر شی سے ملاقات کروں گا۔”بائیڈن نے منگل کے روز پریس کے سامنے ڈیموکریٹک پارٹی کے فنڈ ریزر میں خطاب کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو “آمر” رہ نماؤں سے تشبیہ دی تھی۔بیجنگ نے ان ریمارکس کا فوری جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چینی صدر کو اس طرح بیان کرنا ریاست کے سیاسی وقار کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر کے بیانات اس مختصر دورے کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ان کا یہ بیان وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین سے کچھ دیر بعد سامنے آیا تھا۔ بعض مبصرین نے امریکی صدر کے اس بیان کو حیران کن قرار دیا اور کہا کہ بلنکن نے جو معاملات طے کیے تھے جوبائیڈن نے ایک بیان سے ان پر پانی پھیر دیا۔