مشرقی لداخ میں ہندوستانی فوج نے خار دار تار نصب کئے
نئی دہلی : ہندوستانی فوج نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر اپنی پوزیشن سے چند میٹر دور گھسنے کی کوشش کرنے والی چینی فوج کو انتباہ دیا ہے۔ اس علاقہ میں چینی دراندازی روکنے کیلئے خاردار تار لگائے گئے ہیں۔ ہندوستان نے انتباہ دیا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے ہندوستان کے علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش سنگین ثابت ہوگی۔ چینی فوج ہتھیاروں سے مسلح ہوکر ہندوستان کے علاقوں میں گھسنے کی کئی مرتبہ کوشش کی ہے۔ ایل اے سی پر مزید کشیدگی سے گریز کیلئے باڑھ لگائی گئی ہے۔ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر باہمی طریقے سے کشیدگی کم کرنے آج دونوں جانب کے فوجی نمائندوں سے بات چیت ہوئی۔ اس بات چیت کے دوران ہندوستان نے واضح طور پر پیام دیا کہ چین کی فوج کو دراندازی کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ اس اجلاس تاہم غیرمختتم رہا ، بات چیت ہے۔ چینی فوج نے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے ایل اے سی پر مورچہ بند ہندوستانی سپاہیوں کو پیچھے ڈھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں پر وارننگ شاٹ فائرنگ بھی ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ ہندوستان نے آج کی ملاقات میں صاف طور پر کہا کہ اگر چینی فوج اشتعال انگیز کارروائی کرتی ہے تو ہندوستانی فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔بتایا جاتا ہے کہ چینی فوج نے اس علاقہ میں بڑے پیمانے پر سپاہی تعینات کرنا شروع کئے ہیں اور اسلحہ و گولہ بارود جمع کیا ہے۔