بیجنگ : سمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا آئی فون اور سام سنگ کے مقابلے کا ’ون پلس 12‘ متعارف کرا دیا۔پہلے سے ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ کمپنی ’ون پلس 12‘ میں طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرے دے گی، اسی طرح کمپنی نے صارفین کی توقعات کے عین مطابق فون میں اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل کیمرا دیئے ہیں۔یہی نہیں بلکہ کمپنی نے بیٹری میں بھی روایات سے ہٹ کر دو سیل دیئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ فون کی بیٹری بھی دگنی طاقت کی حامل ہے۔’ون پلس 12‘ کو 6.82 انچ سکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ اسے دو 12 اور 24 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔