بیجنگ: چین اپنے مشرقی بحیرہ چین کے ایک علاقے میں چہارشنبہ کو ہتھیاروں کے عملی استعمال کی مشق کرے گا۔چین کی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے شام 6.30 بجے تک ہوگی۔ میری ٹائم انتظامیہ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ بحری جہازوں کو مشق کے علاقے میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ تائیوان کے صدر تسائی انگ وین کی امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کے ساتھ اپریل میں میٹنگ کے بعد تائیوان کے آس پاس کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ۔