جیوکوان: چین نے آج خلا میں ایک اور سیٹلائٹ روانہ کیا۔ سیٹلائیٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 7:43 بجے شمال مغربی چین میں جیو کوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا گیا اور سیٹلائٹ ژیان۔23 کو پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیجا گیا۔ سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر خلائی ماحول کی نگرانی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ راکٹوں کی لانگ مارچ سیریز کا یہ 522 واں اڑان مشن تھا۔