چین کا تنہا رہنے والی خواتین کو مصنوعی طریقہ سے ماں بننے کی اجازت دینے پر غور

   

بیجنگ : آبادی میں کمی پر قابو پانے کے لیے چین اکیلی خواتین کو ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف) ٹریٹمنٹ‘ یعنی مصنوعی طریقے سے بچے پیدا کرنے کی قانونی طور پر اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پالیسی میں ان تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین بھی زچگی کی چھٹیاں مع تنخواہ لے سکیں گی اور بچوں پر ملنے والی سبسڈیز بھی حاصل کر سکیں گی جو پہلے صرف شادی شدہ جوڑوں کے لیے دستیاب تھیں۔اس سے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو میں رہنے والی 33 سالہ طلاق یافتہ چن لوجن جیسی خواتین کو فائدہ ہوا ہے، وہاں فروری میں غیر شادی شدہ خواتین کے بچوں کی رجسٹریشن کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے، اس پالیسی کو چین پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں نافذ کرنے پر غور کر رہا ہے۔