چین ۔پاک سرحدات پر صورتحال نمٹنے کے قابل

   

ہم جنسی قانون کو فوج میں نافذ نہیں کیا جائے گا : راوت
نئی دہلی ۔ 10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے چین اور پاکستان کی سرحدات پر صورتحال کو قابو میں کرلیا ہے اور اندیشہ کی کوئی بات نہیں ۔ سربراہ فوج جنرل بپن راوت نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال مزید بہتر ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیرمیں امن قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تاہم جنوبی اور مغربی سرحدات پر صورتحال نمٹنے کے قابل ہے اور فکرمندی کی کوئی بات نہیں ۔ ایک اور خبر کے بموجب انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جس میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعصب کا برتاؤ کیا جاتاتھا ، ممکن نہیں کہ فوج میں بھی یہ قانون نافذکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوج میں ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔