ڈائریکٹر ایل پی ایس سی نارائنن اسرو کے نئے سربراہ

   

چینائی: مرکزی حکومت نے نامور خلائی سائنسدان اور ایل پی ایس سی کے ڈائریکٹر وی نارائنن کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا اگلا چیئرمین اور خلائی محکمہ کا سکریٹری مقرر کیا ہے ۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے منگل کی شام اس کا اعلان کیا۔ نارائنن 14 جنوری کو سبکدوش ہونے والے چیف ایس سومناتھ کی جگہ لیں گے ۔عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نارائنن کی تقرری دو سال یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، کیلئے کی گئی ہے۔