ڈاکٹرس کی 969 جائیدادوں کے لیے 4800 درخواستیں

   

خانگی پراکٹس پر امتناع سے توقع سے کم درخواستیں ، درخواستوں پر نظر ثانی کیلئے 17 تا 24 اگست ڈیجیٹل آپشن
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے توقع سے کم درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ درخواستیں داخل کرنے کا عمل اتوار کو ختم ہوا ۔ 969 ایم بی بی ایس ڈاکٹر جائیدادوں کے لیے صرف 4800 درخواستیں وصول ہوئی ۔ آخری دو دن میں 2 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ ایک جائیداد کے لیے 5 درخواست گذار دعویدار ہیں ۔ مختلف سرکاری ہاسپٹلس میں 1326 جائیدادوں پر تقررات کے لیے حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ۔ ان میں 357 ٹیوٹر ملازمتوں میں تقررات کے فیصلہ سے حکومت نے دستبرداری اختیار کرلی تھی ۔ آن لائن میں 23 جولائی سے درخواستیں قبول کرنے کا آغاز کیا گیا ۔ میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ان جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ یہ تمام سیول اسسٹنٹ سرجنس کی جائیدادیں ہیں ۔ ابتداء میں روزانہ 200 درخواستیں بھی وصول نہیں ہوئے تاہم آخری دو دن میں بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول ہوئے ۔ ان جائیدادوں پر صرف میرٹ ، ویٹیج اور روسٹر پوائنٹس کی بنیاد پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ 17 تا 24 اگست تک درخواستوں پر نظر ثانی کے لیے ( ڈیجیٹل آپشن ) دیا گیا ہے ۔ حکومت نے پہلی مرتبہ سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والے ڈاکٹرس کی خانگی پراکٹس پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ جس کی ڈاکٹرس کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے ۔ اس لیے سرکاری ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینے کے لیے ڈاکٹرس کی جانب سے دلچسپی نہیں دکھائی جارہی ہے ۔۔ ن