حیدرآباد19ڈسمبر(سیاست نیوز) ڈاکٹر سدرہ فاروقی اہلیہ جناب محمد جنید فاروقی کا آج 19 ڈسمبر بروز جمعرات دوپہرکے وقت مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحومہ جناب مسیح الدین فاروقی مرحوم منیجنگ پارٹنر کارخانہ زندہ طلسمات کی بہو اور ڈاکٹر شاہد علی خان کی دختر تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔محترمہ سدرہ فاروقی کے انتقال کی اطلاع پر شہر کی اہم اور سرکردہ شخصیات نے جناب محمد جنید فاروقی کے مکان واقع بنجارہ ہلز پہنچ کر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ نماز جنازہ19 ڈسمبر کو ہی بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔مرحومہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی حقیقی بھتیجی ہوتی ہیں ۔ نماز جنازہ میں شہر کی اہم شخصیات‘ تاجرین ‘ سیاسی قائدین ‘ سماجی کارکنان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔3